امریکی نائب صدر جے ڈی وینس میری لینڈ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ، امریکی نائب صدر اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کرینگے۔
پاکستان میں اہم مذاکرات کیلئے جی ڈی وینس اسلام آباد کیلئے نکل پڑے۔pic.twitter.com/YSX4O6jeqX
— Muhammad Zeeshan Awan (@surrakimuhammad) April 10, 2026
روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیری گفتگو کے خواہاں ہیں،صدر ٹرمپ نے مذاکرات کی واضح ہدایات دی ہیں۔یقین ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہوں گے ،امید کرتے ہیں مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔
.@VP departs for Islamabad, Pakistan: “As @POTUS said, if the Iranians are willing to negotiate in good faith, we’re certainly willing to extend the open hand. If they’re going to try to play us, then they’re going to find that the negotiating team is not that receptive.” pic.twitter.com/9nNDGsMmId
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) April 10, 2026
دوسری جانب اسلام آباد میں مذاکرات کے دوران امریکی وفد نقل و حرکت کیلئے اپنی گاڑیاں استعمال کرے گا۔
ایران امریکا مذاکرات کے لیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی آمد سے قبل جمعرات کو خصوصی طیارہ سی 15 امریکی وفد کیلئے خصوصی گاڑیاں لیکر پہنچا۔
مذاکرات میں شرکت کرینگے لیکن امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت پر شکوک و شبہات ہیں ، ایران
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔ وفود کی سطح پر مذاکرات آج اور اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہو گا۔
