ایران میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں تمام بینک کل سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے، جس سے معمولاتِ زندگی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت متوقع ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حالیہ کشیدگی کے بعد معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو مالی سہولتیں میسر آ سکیں۔
دوسری جانب ایرانی شہر کاشان میں امریکی اور اسرائیلی حملے میں متاثر ہونے والے تاریخی ریلوے برج کو مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔
لبنان کا واشنگٹن میں جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کرنے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق تعمیرِنو مکمل ہونے کے بعد کل شام پہلی ٹرین کاشان کے تاریخی یحییٰ آباد پل سے کامیابی کے ساتھ گزری، جسے بحالی کے عمل میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایران کی جانب سے کسی بھی ملک پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اگر حملوں سے متعلق رپورٹس سامنے آ رہی ہیں تو ان کا تعلق صہیونی حکومت یا امریکا کی کارروائیوں سے ہو سکتا ہے۔
