کراچی، پاکستان سپر لیگ کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے دی۔
ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے جبکہ ڈیرل مچل 30 اور سعد مسعود 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کوئٹہ کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، جہانداد خان اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعود شکیل نے ایک اوور میں دو وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، اس فتح کے ساتھ کوئٹہ نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور راولپنڈی کو 183 رنز کا ہدف دے دیا۔
کوئٹہ کی جانب سے کپتان سعود شکیل نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ رلی روسو نے 53 رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا،حسن نواز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 39 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر اسکور کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا۔
کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے پی سی بی کا بڑا فیصلہ
راولپنڈیز کی کارکردگی پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 میں انتہائی مایوس کن رہی ہے، ٹیم نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں اور تمام میں شکست کا سامنا کیا ہے، جس کے باعث وہ 0 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر موجود ہے۔
دوسری جانب ملتان سلطانز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 میں سے 4 میچز جیت لیے ہیں اور 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
