پنجاب میں 8 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔مجموعی نتیجہ 88 فیصد رہا۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے نتائج دیکھنے کیلئے پورٹل کا افتتاح کر دیا،پبلک اسکولوں کے طلبا 8 ویں جماعت کا نتیجہ ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وزارتِ تعلیم سے علیحدگی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے: رانا سکندر حیات
اس موقع پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ایک لاکھ کے قریب طلبا نے آٹھویں کا امتحان دیا،آٹھویں کا رزلٹ 30 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا۔
پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین مارکنگ کی گئی،پیپر چیکنگ میں مشین مارکنگ کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔
