اسرائیلی حکام نے 40 روز کی طویل بندش کے بعد مسجد الاقصیٰ کو نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔
صبح مسجد کے دروازے کھلتے ہی نمازیوں کی بڑی تعداد نے قبلہ اول کا رخ کیا، جہاں صبح سویرے ہی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ سمیت دیگر تمام مقدس مقامات کو آج صبح سے کھولنے کا اعلان کیا گیا۔
JUST IN: After 40 Days, Al-Aqsa Mosque Reopens pic.twitter.com/Z6bjP7yNoN
— Ryan Rozbiani (@RyanRozbiani) April 9, 2026
مسجد کھلنے کی اطلاع ملتے ہی بیت المقدس کے گلی کوچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں وہاں پہنچ کر عبادت شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز پر سیکیورٹی وجوہات اور کشیدگی کے پیش نظر مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مقدس مقامات کو زائرین اور نمازیوں کے لیے بند کر دیا تھا۔ 40 دن تک جاری رہنے والی یہ بندش جنگ بندی کے بعد اب ختم کر دی گئی ہے، جس سے علاقے میں مذہبی سرگرمیوں کی بحالی کی امید پیدا ہوئی ہے۔
