اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے اہم ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی وفود کی آمدورفت کی وجہ سے ایکسپریس ہائی وے پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی،شہریوں سے گزارش ہے کہ اس دوران اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر سہولت کا اعلان
اسلام آباد ٹریفک پولیس عوام کی سہولت اور آگاہی کے لئے سڑکوں پر موجود ہے۔شہری اس دوران صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اور اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔
شہری مزید معلومات اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل، سوشل میڈیا پیجز سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
