ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس ڈیڈلائن ختم ہونے تک معاہدے کا وقت ہے،ایران کے پاس اب کچھ گھنٹے باقی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہی جانتےہیں وہ ایران سےمتعلق کیا فیصلہ کرنے جارہےہیں،ایران حکومت کے پاس ایسٹرن وقت کے مطابق رات 8بجے کا وقت ہے۔
ایران نے ڈیل نہ کی تو آج رات اسے تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی
ایران سےمتعلق صدر ٹرمپ ہی جانتےہیں کہ معاملات کہاں تک پہنچے ہیں،صرف صدر ٹرمپ جانتے ہیں کہ وہ کیا کریں گے۔ایران کے پاس ڈیڈلائن ختم ہونے تک معاہدے کا وقت ہے۔
یاد رہے ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے منگل رات 8بجے ایسٹرن ٹائم کی ڈیڈلائن دی تھی،ایرانی وقت کے مطابق یہ بدھ صبح ساڑھے 3 اور پاکستان میں صبح 5بجے کا وقت بنتا ہے۔
