این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال اور خطرات کے حوالے سے پیشگی الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان میں بارشوں کے باعث دریائے کابل میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے ، دریائے کابل میں سیلابی ریلے کے باعث پشاور، چارسدہ اور ملحقہ اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں بارش اور برفباری کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
دریائے کابل کے کنارے پر مقیم رہائشی احتیاطی تدابیر اختیار کریں،دریا اور ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں،متعلقہ اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بروقت اور مصدقہ اطلاع کے لیے این ڈی ایم اے الرٹ موبائل ایپ استعمال کریں۔
این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا
موجودہ موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے جنوری میں جاری کردہ اگلے 3 سے 4 ماہ کے دوران متوقع موسمی جائزہ کے عین مطابق ہے۔
