متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز سے متعلق بحرین کی قرارداد منظور نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بحری نقل و حمل کی بحالی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
یو اے ای حکام کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کیلئے نہایت اہم گزرگاہ ہے، جس میں رکاوٹ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
سلامتی کونسل:چین اور روس نے آبنائے ہرمز کھلوانے سے متعلق قرارداد ویٹو کر دی
بیان میں کہا گیا کہ جہاز رانی کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے سفارتی اور عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
حکام کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مل کر ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے آبنائے ہرمز میں استحکام برقرار رہے اور تجارتی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔
