اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کے اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور تمام دوست ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔
عاصم افتخار نے آبنائے ہرمز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف عالمی برادری بلکہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہم ہے اور اسے محفوظ بنانے کیلئے تمام ممالک کو مذاکرات کے ذریعے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
سلامتی کونسل:چین اور روس نے آبنائے ہرمز کھلوانے سے متعلق قرارداد ویٹو کر دی
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے سعودی عرب، مصراورترکیہ کیساتھ اجلاس بلایا ہے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے اورمذاکرات اورسفارتکاری کو بھرپور موقع دیا جائے، انہوں نے زور دیا کہ خطے میں قیام امن کیلئے اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک کو فعال کردارادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں تعمیری سفارتی کوششوں کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے، اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کا دورہ بھی کر کے تعلقات مضبوط بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔ اس خطاب نے عالمی برادری کو پاکستان کی پرعزم سفارتی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
