وزیراعظم نے علاقائی صورتحال کےپیش نظرقوم سے پیٹرول کی بچت اورکفایت شعاری مہم میں حصہ ڈالنے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس کو کشیدہ صورتحال کے پیش نظرکفایت شعاری سےمتعلق فیصلوں پرعملدرآمد بارے بریفنگ دی گئی ۔
امریکا لچک دکھائے تو ایران بھی لچک دکھائے گا، سینئر ایرانی عہدیدار
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارکیٹس اورمالز رات8بجےبندکرنے پرسندھ حکومت کےساتھ مشاورت جاری ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ علاقائی صورتحال کےپیش نظرقوم پیٹرول کی بچت اورکفایت شعاری مہم میں حصہ ڈالے،پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی ہے،ملوث افرادکےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
ایران نے دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کر دیا، طویل قید کے بعد وطن واپسی
ملک میں بجلی کی پیداوارکا ایک حصہ پیٹرولیم مصنوعات پرمنحصر ہے،مارکیٹس جلد بند کرنےکامقصد زرمبادلہ بچانا اوربجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔
