وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی کو پاسپورٹ اور امیگریشن میں اصلاحات کا ٹاسک دے دیا۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ اور امیگریشن کے نظام کو ملک بھر میں ڈیجیٹل کیا جائے اور عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے۔
پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی
واضح رہے کہ چند روز قبل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے انہیں ہفتے میں پانچ دن کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس فیصلے کے بعد تمام فیلڈ فارمیشنز اور پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق کام کریں گے۔
