انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں منفی رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 5 پیسے ہو گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 595 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار 613 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 208 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
