پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد کیا گیا،انسداددہشتگردی کی مشق میں پاکستان اورمصری افواج نےحصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوہفتوں پرمشتمل مشترکہ مشق کاآغاز6اپریل کواسپیشل آپریشنزاسکول چراٹ میں ہوا،مشق میں پاک فوج اورمصری فوج کی اسپیشل فورسزکےدستےحصہ لےرہےہیں۔
افغان طالبان کو پاکستان کیخلاف ڈرون بھارت فراہم کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسپیشل آپریشنزاسکول کےکمانڈنٹ نے بطورمہمانِ خصوصی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ، مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے۔
شریک دستےانسداد دہشتگردی اورباہمی تجربات کےتبادلےسےاستفادہ کریں گے۔
