اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کیلئے نئی سہولتیں متعارف کروا دیں۔
مرکزی بینک کے مطابق اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کا طریقہ کار آسان اور دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا ہے۔
اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹس میں برآمدی رقوم کی پروسیسنگ کیلئے ایک کاروباری دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے برآمد کنندگان اکاؤنٹ کھولتے وقت خدمات کی نوعیت سے متعلق اعلامیہ فراہم کرینگے۔
اسٹیٹ بینک نے بڑی ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا، دفاتر بند
بینک برآمدی لین دین کی رپورٹنگ کیلئے اکاؤنٹ کیساتھ متعلقہ سروس کوڈ منسلک کرینگے ،بیرون ملک سے خدمات کیلئے فارن کرنسی اکاؤنٹس سے ادائیگیوں کے تقاضے معیاری بنا دیے گئے۔
فارم Rحاصل کرنے کی حد بڑھا کر 25 ہزار امریکی ڈالرز سے زائد کر دی گئی ہے۔
