تہران، ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا اور اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قتل اور دیگر جرائم ایران کی مسلح افواج کو کمزور نہیں کر سکتے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج اپنی آپریشنل صلاحیتوں اور دفاعی عزم پر مضبوطی سے قائم ہیں اور کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے والی نہیں۔
سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکا اوراسرائیل کو ایران کے خلاف اقدامات میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ان کی جارحیت نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھایا ہے۔
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے،شاید وہ رات کل کی ہوگی،امریکی صدر کی نئی دھمکی
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک امریکا اوراسرائیل نے ایران کے ایک بہادر کمانڈر کو نشانہ بنایا، جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پلوں، بجلی گھروں اور اسکولوں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں تاہم عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے اور بعض عالمی ادارے بھی اس آگ کو مزید بھڑکانے میں شریک ہیں۔
دوسری جانب مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو “پتھر کے دور میں بھیجنے” کی دھمکی کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات خطے میں عدم استحکام کو بڑھاتے ہیں۔
