پیٹرول سبسڈی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔
ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے محکمہ ایکسائز کا دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے گا،حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھانے کیلئے شہری بائیک اپنے نام پر کروائیں،رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہونگے۔
پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان، اسلام آباد،جی بی اورآزادکشمیرمیں مارکیٹیں رات 8بجےبندکرنے کا فیصلہ
علاوہ ازیں نائب وزیراعظم کی زیرصدارت فیول سبسڈی اسکیم سےمتعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ موٹرسائیکل، پبلک ٹرانسپورٹ اورزرعی شعبے کیلئے سبسڈی فوری نافذکی جائے۔موٹرسائیکل رجسٹریشن کاطریقہ کارسادہ، شفاف اوروسیع پیمانےپرمشتہرکرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک اورصوبائی حکام کےتعاون سےپبلک ٹرانسپورٹ کیلئےسبسڈی کا عمل شروع ہوچکاہے،موٹرسائیکل سبسڈی رجسٹریشن کیلئےموبائل ایپلی کیشن لانچ کر دی گئی ہے،سبسڈی کی ادائیگیوں کاآغاز آج سےہی متوقع ہے۔
