امریکی صدر نے نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے شاید وہ رات کل کی ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ سےمتعلق نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہواہے،ایران کی دی گئی تجاویز اچھی ہیں لیکن اہم نہیں،ڈیل کے لیے امریکی تجاویز بہت اہم ہیں۔
ایران کےپاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں،امریکا نے ایران کی سرزمین سے اپنے پائلٹ کو ریسکیو کرلیا،امریکی فوج ایران کے اندر گئی اور اپنا پائلٹ واپس لے آئی،امریکی فوج کو آپریشن تیز کرنے کا حکم دےدیاہے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران اہلکاروں کو بہت قریب سے فائرنگ کاسامنا کرنا پڑا،پائلٹ کی تلاش کے لیے ہمارے طیارے ایران گئے،ایران میں ایف15طیارے کو مار گرایاگیا۔
ہم نےدن کی روشنی میں اپنے پائلٹ کو ایران سے نکالا،ایران میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر پر گولیاں چلائی گئیں،ایران میں ریسکیو آپریشن کے دوران ہمارا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا،گزشتہ روز بڑا کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔
ایک پائلٹ کوواپس لانے کیلئے200فوجیوں نے آپریشن میں حصہ لیا،ہمارے پاس دنیا کا بہترین جنگی سازوسامان ہے،ہم نےایران میں تاریخ کا بہترین آپریشن کیا،ایرانی فوج بری طرح زخمی کرنل کو ڈھونڈ رہی تھی۔
انہوں نے واضح کیا کہ منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران کو تنازع ختم کرنے کا موقع دیا تھا لیکن انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا،ایران کی طرف سےمذاکرات کرنیوالےافراداچھےہیں،امید ہےسب کچھ بہت جلدختم ہو جائےگا۔
ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،وٹکوف، کشنر بات چیت کر رہے ہیں، وینس بھی بات کرسکتے ہیں،شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے بارے میں فکر مند نہیں۔
