لاہور، پاکستان سپر لیگ 2026 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سلطانز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ اسکور محض 16.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سلطانز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 68 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
جوش فلپ نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 56 رنز بنائے، جبکہ شان مسعود 27 اور ایشٹن ٹرنر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
فخر زمان کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ
اس سے قبل راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز بنائے۔ سیم بلنگ نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ کامران غلام نے 35 رنز اسکور کیے۔
بولنگ میں سلطانز کے فیصل اکرم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عرفات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈیز کے بولرز سلطانز کے بیٹرز کو روکنے میں ناکام رہے، صرف محمد عامر 2 اور محمد عامر خان ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
