تہران، ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اس وقت تک جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جب تک سیاسی قیادت اس کی اجازت دیتی ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان نے واضح کیا کہ فوج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ جاری جنگ کا مقصد محض فوری ردعمل نہیں بلکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے تاکہ مستقبل میں کسی نئی جنگ کی نوبت نہ آئے، ایران کی حکمت عملی طویل المدتی استحکام کومدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے۔
یوکرین کے جدید فضائی دفاعی نظام کی تیاری کیلئے یورپی کمپنیوں سے مذاکرات شروع
انہوں نے مزید خبردار کیا کہ دشمن کو اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے گا اور ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایرانی افواج مکمل تیاری کیساتھ اپنے اہداف کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
