سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی 14 ہزار 242 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 مارچ سے یکم اپریل 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 7 ہزار 884 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 948 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 410 کو لیبر قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
سعودی عرب ، ریاستی سلامتی کا سابق افسر 3 کروڑ ریال کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 449 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں 71 فیصد کا ایتھوپیا، 27 فیصد کا یمن اور 2 فیصد کا دیگر ممالک سے تعلق ہے۔
علاوہ ازیں 29 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے، جو سرحد پار کرکے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 25 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
سعودی عرب میں 6 پاکستانی شہری71 کلو منشیات کیساتھ گرفتار
6 ہزار 808 کو سفری دستاویز ات کے لیے سفارتحانوں یا قونصلیٹ سے رابطہ کرنے اور 3 ہزار 416 کو سفری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ 6 ہزار 285 کو ملک بدر کر دیا گیا۔
