فلسطینیوں کیلئے سزائے موت کے اسرائیلی قانون پر سوئٹزرلینڈ کا ردعمل سامنے آ گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سوئس وزارت خارجہ نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ کہ سزائے موت ہر جگہ اور ہر حالت میں ناقابلِ قبول ہے۔
ایران نے جرمن اور سوئس سفیروں کو طلب کر لیا
واضح رہے اسرائیل کی پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے، جس کے مطابق اگر کوئی فلسطینی اسرائیلیوں کے قتل میں مجرم ثابت ہو جائے تو اسے سزائے موت دی جا سکتی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ یہ قانون بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ، غیر منصفانہ ہے اور امتیازی ہے۔
