ایران کے خلاف غیر اخلاقی بیان پر سینیئر امریکی سیاستدانوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے بیان پر امریکی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو پاگل قرار دیتے ہوئے پچیسویں ترمیم لاگو کر کے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ ذہنی عدم توازن کا شکار اور خطرناک ہو چکے ہیں ، کانگریس کو کوئی اقدام کرنا ہو گا۔
ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
سینیٹ میں اقلیتی قائد چک شومر نے کہا ہے کہ ایسے میں جب سب لوگ ایسٹر منانے جا رہے ہیں ، ٹرمپ سوشل میڈیا پر بے قرار پاگل کی طرح بکواس کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کی سابق زبردست حامی ٹیلر گرین نے کہا کہ ٹرمپ پاگل ہو چکے ہیں ، ٹرمپ انتظامیہ کا ہر وہ شخص جو خود کو مسیحی سمجھتا ہے اسے صدر کے پاگل پن میں مداخلت کرنی چاہیے۔
ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کا ویپن آفیسر بھی ریسکیو کر لیا ، ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی سینیٹر کرس مرفی نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کابینہ میں ہوتے تو آئین کی 25 ویں ترمیم پر غور شروع کر دیتے جو صدر کو عہدے کے لیے نااہل قرار دینے کا راستہ فراہم کرتی ہے۔
