ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکا اور اسرائیل کے خلاف 97ویں لہر میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر حملے کیے۔
ایرانی دعوؤں میں کہا گیا ہے کہ کویت میں امریکی کمانڈرز اور افسران کے زیرِ استعمال ایک مقام کو تباہ کر دیا گیا۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں ایک امریکی کمانڈ سینٹر اور تربیتی مرکز پر حملے میں 25 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق جبل علی بندرگاہ کی گزرگاہ میں میزائل حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی تجارتی جہاز کو آگ لگ گئی، جبکہ ایرو اسپیس فورس نے اسرائیل کے ایک صنعتی علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔
امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے درمیان ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی ہے اور متعلقہ ممالک کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔
