پی ایس ایل 11 کے تیرھویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6وکٹوں سےشکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 166 رنز بنائے،ملتان سلطانز نے 167رنز کا ہدف 17.3اوور میں حاصل کرلیا۔
پی ایس ایل11، اسلام آباد کی شاندار فتح، پنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست
اسٹیواسمتھ نے 53رنز کی اننگز کھیلی ،شان مسعود نے ناقابل شکست46رنز بنائے،صاحبزادہ فرحان نے32،جوش فلیپی نے18 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، الزاری جوزف اور سعود شکیل نے1،1 وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل کے تمام میچز ٹین اسپورٹس پر براہ راست دیکھیں۔
