پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کاروباری اوقات کار سے متعلق نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کا اطلاق کل پیر سے ہو گا۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند ہوں گی۔ جبکہ دیگر اضلاع میں بازار رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز کو رات 10 بجے تک بند کرنا ہو گا۔ تاہم ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔ شادی ہالز اور مارکیز میں تقریبات بھی رات 10 بجے تک محدود ہوں گی۔
حکام کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں اور ایمرجنسی سروسز کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ جبکہ زرعی، تعمیراتی اور صنعتی یونٹس معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2026: پاکستان سے پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہو گی
مزید برآں تندور صرف روٹی اور نان کی تیاری و فروخت کے لیے کھلے رہیں گے۔ جبکہ پیٹرول پمپس صرف فیول فراہمی تک محدود ہوں گے۔
