کراچی میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات نے میٹرک امتحانات موخرکرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
احمد خان چٹھہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 7 اپریل سے ہی شروع ہوں گے، اسکول انتظامیہ بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنے ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتی ہے۔
بورڈ کا پورٹل فعال ہے اس میں کوئی مسئلہ نہیں،طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
میرپور بورڈ نے دہم کے سالانہ امتحانات کا اعلان کر دیا، رول نمبر سلپس بھی جاری
قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کراچی میں میٹرک امتحانات سے قبل ہزاروں طلبہ کو تاحال ایڈمٹ کارڈز جاری نہ کیے جا سکے، جس کے باعث طلبہ اور والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ کا آن لائن پورٹل تکنیکی خرابی کے باعث دن بھر بند رہا، جس کی وجہ سے ایڈمٹ کارڈز کا اجرا ممکن نہ ہو سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایڈمٹ کارڈ جاری ہوتے ہی طلبہ کو ان کے امتحانی مراکز سے فوری آگاہ کر دیا جائے گا۔
مسلسل تعطیلات سے تعلیم متاثر، پرائیویٹ سکولوں کا امتحانات مؤخر کرنے کا مطالبہ
دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بروقت ایڈمٹ کارڈز جاری نہ ہونے کو بورڈ کی غیر ذمہ داری قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس صورتحال نے طلبہ کی تیاری اور ذہنی سکون کو متاثر کیا ہے۔
والدین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور طلبہ کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے۔
