اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ہم خیال جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
اس بات کا اعلان پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہرنے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام پرمہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے تاہم نائجیریا اور ویتنام جیسے ممالک میں اضافہ پاکستان کے مقابلے میں کم رہا۔
لاہور، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر جے یو آئی کا دھرنا
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی متاثر ہوئی، مگراس کے باوجود حکومت کی پالیسیوں نے عوامی مشکلات میں اضافہ کیا۔
اس موقع پرتیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چار برسوں میں معیشت کی بہتری کیلئے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب پیٹرولیم قیمتیں کم کی جاتی ہیں تو وزیراعظم خود اعلان کرتے ہیں، مگر اضافے کی صورت میں سامنے نہیں آتے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے خبردارکیا کہ اگرقیمتوں میں فوری کمی نہ کی گئی تواپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک گیراحتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
