لاہور، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دبئی چوک اقبال ٹاؤن پر دھرنا دے دیا۔
مظاہرین کی بڑی تعداد نے سڑک پر بیٹھ کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا۔
جے یو آئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔
صوبائی حکومت عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبنے نہیں دے گی، سہیل آفریدی
دھرنے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پولیس اور انتظامیہ موقع پر موجود رہی اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی رہی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
