پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبنے نہیں دے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختوںخوا سہیل آفریدی نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ مہنگائی کے حالات میں غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ اور مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ وقتی اور نمائشی اقدامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ وفاقی حکومت کو فوری طور پر ایک واضح اور جامع معاشی پالیسی پیش کرنی چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبائی سطح پر ایک کرائسز مینجمنٹ پالیسی تشکیل دے گی تاکہ مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹے کسانوں کیلئے سبسڈی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبنے نہیں دے گی۔ اور ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
