پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ریکارڈ اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے اس صورتحال کو منفرد انداز میں موضوعِ بحث بنا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد شہریوں کی روزمرہ زندگی کے اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پیٹرول بحران کے باعث بینک ملازم نے سواری کا انوکھا طریقہ اختیار کر لیا
دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اپنے ردعمل کا اظہار مزاحیہ میمز اور طنزیہ جملوں کے ذریعے کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ پیٹرول عرب کی مقدس سرزمین سے نکلتا ہے، جتنا مہنگا خریدو گے اتنا زیادہ ثواب ملے گا؛ حکومتی ذرائع۔

جبکہ ایک اور میم میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت اوپر جا رہی ہے تو کیا ہوا، ایک دن ہم نے بھی اوپر جانا ہے۔ یہ میمز تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں اور صارفین کی بڑی تعداد انہیں شیئر کر کے موجودہ معاشی حالات پر طنز کر رہی ہے۔
دی سمپسنز کی ٹرمپ کی موت سے متعلق پیشگوئی، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل


