وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کو 20 لیٹر پیٹرول پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صارفین پیٹرول پمپ سے موجودہ قیمت پر ہی پیٹرول خریدیں گے جبکہ سبسڈی کی رقم بعد میں ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔
مراد علی شاہ کے مطابق یہ سبسڈی ڈیجیٹل ای والٹس کے ذریعے دی جائے گی اور جس شخص کے نام پر موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہوگی، رقم اسی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 27 ہزار 297 بسیں رجسٹرڈ ہیں اور ٹارگٹڈ سبسڈی کا بوجھ صوبائی حکومتوں کو خود برداشت کرنا ہوگا۔
پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت، کسانوں اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے سبسڈی کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ نے زرعی شعبے کیلئے بھی ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 25 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو 1500 روپے فی ایکڑ کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی تاکہ انہیں بڑھتے ہوئے اخراجات سے کچھ ریلیف مل سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد مستحق طبقے تک براہ راست ریلیف پہنچانا ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
