سونا سستا ہونے کے بعد ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 7100 روپے کی کمی ہوئی تھی، ملکی و بین الاقومی سطح پر آج سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ 3400 روپے بڑھ گئے ہیں، سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
10 گرام سونے کے نرخ میں 2 ہزار 915 روپے کا اضافہ ہونے سے نئے نرخ 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہو گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سو نے کے نرخ میں 34 ڈالر کااضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4676 ڈالر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، قیمتوں کا عالمی موازنہ بھی پیش
ملک میں چاندی کے نرخ میں بھی اضافہ ہوا ہے ، چاندی 160 روپے مہنگی ہونے سے نئی فی تولہ قیمت 7794 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
