ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد سابق وزیرِاعظم عمران خان کی ایک پرانی پیشگوئی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ جیسا تنازع پیدا ہوا تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں فی لیٹر تقریباً 500 روپے تک پہنچ سکتی ہیں۔
وفاقی حکومت نے جمعرات کو پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر دستیاب تھا۔
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایے 65 فیصد تک بڑھا دیے
یہ اضافہ پاکستان کی تاریخ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے بڑا یکمشت اضافہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد عوام پر مالی دباؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
حکومت نے اس کے ساتھ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی بھی بڑھا کر 106 روپے سے 161 روپے فی لیٹر کر دی ہے، جبکہ ڈیزل پر لیوی کو مؤثر طور پر ختم کرتے ہوئے صرف 2.5 روپے فی لیٹر کاربن ٹیکس برقرار رکھا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق حالیہ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں گزشتہ چھ جائزوں میں سے چار میں قیمتیں بڑھائی گئیں۔
تمام موٹر سائیکل سوار سبسڈی کے اہل نہیں ہوں گے، مشیر خزانہ
حالیہ اضافے کے بعد عمران خان کی مذکورہ پیشگوئی ایک بار پھر سیاسی اور عوامی حلقوں میں زیر بحث آ گئی ہے، جہاں بعض حلقے اسے موجودہ صورتحال سے جوڑ رہے ہیں
