مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو پورا کرتے کرتے غریب مر جائے گا۔
لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی اور بدترین لہر آ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ، مگر سوال یہ ہے کہ عام آدمی آخر زندہ کیسے رہے؟ انہوں نے خبردار کیا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے غریب طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جبکہ متوسط طبقہ بھی خطِ غربت سے نیچے جانے کے خطرے سے دوچار ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر حملے بند نہ ہوئے تو اس کے سنگین اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوں گے اور تیسری دنیا کے کروڑوں افراد بھوک اور افلاس کا شکار ہو سکتے ہیں۔
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، قیمتوں کا عالمی موازنہ بھی پیش
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔
