بنوں میں تھانہ ڈومیل کے باہر شہری آبادی پر خارجی دہشت گرد کا خودکش حملہ، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید، 4 زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور نے تھانے کے باہر موجود سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ شہداء میں 7 خواتین، ایک بچہ اور 2 مرد شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد متاثرہ عمارت کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔
امریکا ایران جنگ سے پیش آنیوالی مشکل صورتحال پاکستان بڑی کامیابی سے حل کر رہا ہے، وزیر اعظم
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر بنوں کے پرامن عوام کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں، تاہم آخری خارجی کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
