پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر 34 روپے 8 پیسے اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 467 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر تھی۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت میں 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر لیوی بھی شامل ہے۔
قیمتوں میں اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، خاص طور پر وہ طبقات جو گھریلو استعمال کیلئے اس ایندھن پر انحصار کرتے ہیں۔
