عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اپنے یوٹیوب چینل کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
مسٹر بیسٹ جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام شیئر کیا، جس میں یوٹیوب سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا عندیہ دیا گیا۔ اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداحوں میں تشویش پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے فلم پروموشن میں پاکستان کا نام روشن کردیا
27 سالہ مسٹر بیسٹ، جن کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 300 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، اپنے منفرد اور بڑے پیمانے پر کیے جانے والے چیلنجز، ویڈیوز اور فلاحی سرگرمیوں کے باعث عالمی سطح پر غیر معمولی مقبولیت رکھتے ہیں۔

تاہم بعد ازاں واضح ہوا کہ ان کا یہ اعلان درحقیقت یکم اپریل (اپریل فول) کے موقع پر کیا گیا ایک مذاق تھا۔ مسٹر بیسٹ ماضی میں بھی اسی دن اپنے مداحوں کو اسی نوعیت کے سرپرائزز دیتے رہے ہیں۔
عماد عرفانی کا عمران خان سے موازنہ ہونے پر دلچسپ ردِعمل
حقیقت سامنے آنے پر جہاں کئی مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا، وہیں بعض صارفین نے اس اقدام کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے تنقید بھی کی کہ اس سے بلاوجہ تشویش پیدا ہوئی۔ اس کے باوجود یہ معاملہ سوشل میڈیا پر خاصی دیر تک موضوعِ بحث بنا رہا۔
