پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی علی انصاری اور صبور علی نے اپنی بیٹی سرینا کی پہلی سالگرہ نہایت سادہ مگر پُر محبت انداز میں منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔
صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس یادگار موقع کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں فیملی کو خوشگوار لحات میں جبکہ ننھی سرینا کو کھلونوں سے کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب میں شوبز سے وابستہ چند قریبی شخصیات نے بھی شرکت کی، جبکہ اداکارہ سجل علی کی موجودگی نے مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کی۔
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے فلم پروموشن میں پاکستان کا نام روشن کردیا
View this post on Instagram
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صبور علی نے تصاویر دیر سے شیئر کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس بات پر غور کر رہی تھیں کہ ان قیمتی لمحات کو عوام کے ساتھ بانٹا جائے یا انہیں نجی یادوں تک محدود رکھا جائے، تاہم کچھ احساسات ایسے ہوتے ہیں جنہیں شیئر کیے بغیر رہا نہیں جاتا۔
انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں بننے کے بعد کا ہر لمحہ جادوئی تجربہ رہا ہے، چاہے وہ اس کے رونے کی آواز کو سمجھنا ہو یا اس کی خاموش ضروریات کو محسوس کرنا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ننھی سی جان ان کی پوری دنیا بن چکی ہے، اور وہ ہمیشہ اس کی حفاظت، رہنمائی اور ہر قدم پر اس کا ساتھ دینے کا عزم رکھتی ہیں۔

عماد عرفانی کا عمران خان سے موازنہ ہونے پر دلچسپ ردِعمل
واضح رہے کہ صبور علی اور علی انصاری نے 2022 میں شادی کی تھی اور تب سے وہ شوبز کی مقبول جوڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
