سونے کی قیمت میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز سونا 15 ہزار 300 روپے مہنگا ہوا تھا ، آج سونے کے عالمی اور قومی نرخوں میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں 7 ہزار 100 کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئے نرخ 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 6087 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی منڈیٹ میں سونے کے نرخ میں 71 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4642 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
ملک میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان
ملک میں چاندی کے نرخ میں 350 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7634 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
