ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے حملے کیلئے تیار رہیں۔
ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنی افواج کو مسلسل ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ دشمن کی ہر حرکت کو انتہائی احتیاط سے مانیٹر کیا جائے، ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ اگر کوئی حریف زمینی آپریشن کی کوشش کرے تو دشمن کے کسی بھی فوجی کو زندہ نہیں بچنا چاہیے۔
ایرانی حکومت نے معاہدے کی ہر کوشش کو مسترد کیا، ڈونلڈ ٹرمپ
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کا جدید ہرمز 900 ڈرون مار گرایا ہے، ایرانی فضائی دفاعی نظام نے یہ ڈرون شیراز کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا۔
