کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی انکوائری مکمل کر لی۔
کمیشن کے مطابق رپورٹ 7 اپریل تک حکومت سندھ کے حوالے کر دی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں سیکرٹری قانون کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے سیکشن 3 کے تحت 10 فروری 2026 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا ، جس کا مقصد گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنا تھا۔
کمیشن کو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے آٹھ ہفتوں کی مدت دی گئی تھی، جس کے اندر انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔
فورسز نے افغان سرحد سے فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 8 خارجی ہلاک
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ کو باقاعدہ سیل شدہ حالت میں حکومت سندھ کے حوالے کیا جائے گا، رپورٹ کو عوام کے سامنے لانے یا نہ لانے کا حتمی اختیار حکومت سندھ کے پاس ہوگا۔
