جنگ کے باوجود ایرانی کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
ایرانی ریال کی قدر میں 400 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی کرنسی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرمایہ کاروں نے ایرانی ریال کو بڑے پیمانے پر خریدا ہے اس کے علاوہ ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول ٹیکس لینے کے اعلان کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران پر حملے سے پہلے ایک کروڑ ایرانی ریال 2500 روپے میں مل جاتے تھے لیکن اب ایک کروڑ ایرانی ریال 10 ہزار پاکستانی روپے میں مل رہے ہیں۔
ملک میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان
لوگوں کا خیال ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد ایران پر عائد پابندیاں ہٹا لی جائیں گی جس کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ ہو گا اسی وجہ سے لوگ ایرانی کرنسی خریدنے میں مصروف ہیں۔
