ملائیشیا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو 15 اپریل سے گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیر اعظم انور ابراہیم کے مطابق 15 اپریل سے تمام سرکاری ملازمین گھروں سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے توانائی کے شعبے پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال کو کم کرنا اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاکہ ملک کو ممکنہ توانائی بحران سے بچایا جا سکے۔
