پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے سرحدی نگرانی میں ناکامی ایک بار پھر بے نقاب ہوئی ہے، اور افغان طالبان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں۔
پاک افغان سرحد سے خاردار تاریں ہٹانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزارت اطلاعات
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن عزم استحکام کے تحت کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔
