بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داغے گئے میزائلوں نے براہ راست اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں اسے شدید نقصان پہنچا۔
تنظیم نے مزید دعویٰ کیا کہ اسی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی میزائل کے ذریعے مار گرایا گیا۔
بیان کے مطابق حزب اللہ کے جنگجوؤں نے ربع ثلاثین قصبے میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے کی ایک پوزیشن کو بھی نشانہ بنایا، جہاں متعدد گولے داغے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر خارجہ نے حالیہ جنگ کو آخری قرار دینے سے انکار کر دیا
تاحال اسرائیلی فوج کی جانب سے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
