ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی افواج کو خطے سے نکالا جائے۔
ایکس پر ایک بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور اسے ایک برادر ملک سمجھتا ہے، ایران کی کارروائیاں دشمن کے خلاف ہیں جو نہ عربوں کا احترام کرتے ہیں اور نہ ایرانیوں کا۔
ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں ، امریکی اخبار کا دعویٰ
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے اس بیان کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی جو بظاہر ایک تباہ شدہ طیارے کی ہے جس پر امریکی فضائیہ کے نشانات موجود ہیں، ساتھ ہی لکھا کہ ’بس دیکھو ہم نے ان کے فضائی کمانڈ کے ساتھ کیا کیا تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے ابھی تک اس پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
