محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم کے حوالے سے نئی پیشگوئی جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف شہروں میں مزید بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پگھلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے متعلقہ 5 حساس اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔
افغانستان میں بارش اور سیلاب سے تباہی ، 28 افراد جاں بحق ، درجنوں مکانات منہدم
پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر میں گلیشیئرز پگھلنے سے فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے پنجاب نے کل سے 4 اپریل تک پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں کا امکان کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدش ہے۔