حکومت نے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی مخالفت پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کی گئی۔ توانائی بچت کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر اتفاق نہ ہوسکا۔
لاک ڈاؤن، تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ریلیف دینے جیسے آپشنز زیر غور ہیں، عطا اللہ تارڑ
حکومت کی جانب سے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مہنگائی کے دباؤ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔
تیل و گیس کی سپلائی پر دباؤ کے باوجود ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کر دی گئیں۔
