ایران نے امریکی اڈوں اور اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور خودکش ڈرونز سے حملوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ تازہ حملوں میں خطے میں امریکا کے 5 فوجی اڈوں کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ڈرون تنصیبات اور مختلف مقامات پر موجود امریکا اور اسرائیل کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق 87 ویں لہر میں امریکا اور اسرائیل کے پائلٹوں کی کمین گاہوں اور ہتھیاروں کے گودام بھی نشانہ بنائے گئے۔
ایران کے حملے ، امریکی فوجی خطے میں موجود اپنے اڈوں سے ہوٹلوں میں منتقل
مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے وسط، جنوب اور شمال میں خلیج حیفہ، کیریت شمونہ، تل ابیب، بائیر شیوا، دیمونا، الخرج، جُفیر، وکٹوریا اور دیگر مقامات پر اہداف کو بیلسٹک میزائلوں اور خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
